سونا مزیدسستا،ایک روز میں بڑی کمی ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑی کمی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 52 ڈالر سستاہوکر 3972 ڈالر فی اونس تک گرگیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونا 5200 روپے سستا ہو نے کے بعد فی تولہ4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے کاہوگیا۔
دس گرام سونا 4458 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 770 روپے کاہوگیاہے۔
فی تولہ چاندی 107 روپے سستی ہوکر 6242 روپے کی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد پر اضافی ڈیوٹی میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4100 روپے سستا ہو کر424836 روپے کاہوگیاتھاجبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4515 روپے گر کر 364228 روپے ہوگئی تھی،تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے بڑھ کر 6349 روپے ہوگئی تھی۔