جنوبی افریقہ کی زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 328 رنز سے فتح

Jul 01, 2025 | 19:50:PM
جنوبی افریقہ کی زمبابوے کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 328 رنز سے فتح
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جنوبی افریقہ نے زمبابوے کو ہوم گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں 328 رنز سے شکست دے دی۔

بلاوائیو میں 28 جون سے شروع ہونے والے میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جنوبی افریقا نے زمبابوے کو فتح کیلئے 537 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز 418/9 پر ڈکلیئر کی تھی جبکہ دوسری اننگز میں افریقی ٹیم 369 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، زمبابوے کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 251 اور دوسری اننگز میں 208 رنز بنا سکی۔

پہلی اننگز میں 153 رنز بنانے والے جنوبی افریقا کے لوہان ڈری پریٹوریس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 6 سے 10 جولائی کے درمیان بلاوائیو میں ہی کھیلا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا