لاہور میں خودکشی کے واقعات میں نمایاں کمی، ایک ماہ میں صرف 8 واقعات رپورٹ

Jul 01, 2025 | 19:42:PM
لاہور میں خودکشی کے واقعات میں نمایاں کمی، ایک ماہ میں صرف 8 واقعات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)لاہور میں ایک ماہ کے دوران خودکشی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے، جون کے دوران خودکشی کے 8 واقعات رپورٹ، 5 خواتین اور 3 مرد جان سے گئے۔

پولیس کے مطابق 2 جون کو شیراکوٹ میں زہریلی گولیاں کھانے والی آمنہ اشتیاق نے جناح ہسپتال میں دم توڑا، 4 جون کو ماڈل ٹاؤن میں 38 سالہ انصر سہیل نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔

21 جون کو شمالی چھاؤنی میں 22 سالہ فوزیہ نے تیزاب پی کر اپنی جان گنوائی، 23 جون کو بادامی باغ میں 45 سالہ صائمہ کنول نے چلتی ریل گاڑی سے خود کو ٹکرا کر خودکشی کی۔

27 جون کو کاہنہ میں 26 سالہ نازیہ الطاف نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان لی، 29 جون کو رائیونڈ سٹی میں 40 سالہ اعجاز نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی۔

30 جون کو گلشن راوی میں 50 سالہ آسیہ نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی جان گنوائی، 30 جون کو غالب مارکیٹ گلبرگ ٹو میں 40 سالہ عبدالرحمٰن گلے میں پھندا ڈال کر جھول گیا، اس سے قبل ماہ مئی کے دوران 4 خواتین اور 13 مردوں سمیت 17 افراد نے خودکشی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا