دبئی میں ٹریفک کا حل فضا میں تلاش، اگلےسال سے فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز ہوگا

Jul 01, 2025 | 19:34:PM
دبئی میں ٹریفک کا حل فضا میں تلاش، اگلےسال سے فضائی ٹیکسی سروس کا آغاز ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) دبئی کے شہریوں کے لیے جلد ہی ٹریفک سے بچنے کا ایک نیا اور انقلابی طریقہ دستیاب ہو سکتا ہے جو کہ فضائی ٹیکسیاں ہیں۔
جابی ایوی یشن نے اس ہفتے دبئی میں اپنی مکمل برقی فضائی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی  جو کہ شہر کے موجودہ ٹرانسپورٹ نظام میں فضائی سفری سہولت شامل کرنے کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس کا باقاعدہ آغاز 2026 میں متوقع ہے۔
انتھونی کورے جو جابی ایوی ایشن کے متحدہ عرب امارات میں جنرل مینجر ہیں، کا کہنا ہے کہ ’ہم لوگوں کے سفر کے طریقے کو بدلنا چاہتے ہیں۔‘
جابی کے مطابق، دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پام جمیرا تک فضائی ٹیکسی کے ذریعے سفر صرف 12 منٹ میں طے ہو گا، جبکہ یہی سفر زمین پر گاڑی سے تقریباً 45 منٹ لیتا ہے۔
اگرچہ کمپنی کا طویل المدتی ہدف ہر شخص کے لیے اس سروس کو ’قابل استطاعت‘ بنانا ہے، کورے کا کہنا ہے کہ شروع میں یہ سہولت زیادہ آمدنی والے افراد کے لیے مخصوص ہو گی۔
’جیسا کہ ہر نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ ہوتا ہے، ابتدا میں یہ کچھ مہنگی ہو سکتی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کے نام کی تبدیلی کی خبریں، مریم اورنگزیب کی وضاحت