ترکیہ کی شادی میں تحائف کی بھرمار، دُلہن کو 2 کلو سونا، دُلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے

Jul 01, 2025 | 19:23:PM
ترکیہ کی شادی میں تحائف کی بھرمار، دُلہن کو 2 کلو سونا، دُلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ترکیہ کے مشرقی صوبے وان میں ہونے والی ایک شادی میں دُلہا اور دُلہن پر تحائف کی بھرمار ہوگئی۔

ترک میڈیا کے مطابق شادی کی تقریبات میں ملک اور بیرون ملک سے تقریباً 5 ہزار مہمانوں نے شرکت کی اور 2 روز جاری رہنے والی تقریبات کے دوران تقریباً 9 ہزار افراد کے کھانے کا انتظام کیا گیا جس میں ایک ٹن گوشت استعمال ہوا۔

 
مقامی میڈیا کا بتانا ہے کہ دلہا اور دلہن کو تحائف دینے کی تقریب 5 گھنٹوں تک جاری رہی جس میں دلہن کو تقریباً 2 کلوگرام سونا جبکہ دلہے کو 65 لاکھ لیرا تحفے میں دیے گئے۔

 دلہا کو تحفے میں ملنے والی رقم گننے کے لیے بھی 14 افراد کی خدمات حاصل کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا