سپریم کورٹ میں ہرجانہ کیس،عمران خان نے عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف دائر ہرجانے کا مقدمہ سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے،بانی پی ٹی آئی نے اس مقدمے میں ایڈیشنل سیشن جج کے دائرہ اختیار کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ قانون کے مطابق صرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کو ہی ہرجانے کے مقدمے کی سماعت کا اختیار حاصل ہے جبکہ موجودہ کارروائی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں جاری ہے جو کہ قانون سے تجاوز ہے۔
سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ اور ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں ،جب تک سپریم کورٹ میں زیر سماعت اپیل کا فیصلہ نہیں آ جاتا تب تک لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کیا جائے،اسی عرصے میں ہرجانے کی مقدمے کی کارروائی کو بھی روکا جائے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس سے قبل ایڈیشنل سیشن جج کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا گیا تھا جسے عدالت نے مسترد کر دیا،بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کی گئی مگر وہاں بھی ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے 9 اور 10 محرم کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا