شیفالی نے آخری روز کونسی ڈرپ لی تھی؟ اداکارہ کی دوست نے انکشاف کر دیا

Jul 01, 2025 | 13:03:PM
شیفالی نے آخری روز کونسی ڈرپ لی تھی؟ اداکارہ کی دوست نے انکشاف کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)بھارتی اداکارہ پوجا گھئی نے شیفالی جریوال کی موت سے قبل گزرے دن سے متعلق کئی انکشافات کیے ہیں۔

شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے اچانک 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔

گزشتہ روز شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

اس کے بعد اب  شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا کہ مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر نے منگنی کرلی؟ ویڈیو وائرل

پوجا گھئی کے مطابق ’ میرے نزدیک یہ نارمل ہے کیوں کہ ہم سب وٹامن سی لیتے ہیں اور  کورونا سے متاثرہ تقریباً تمام ہی افراد باقاعدگی سے وٹامن سی لیتے ہیں ۔

پوجا کے مطابق پولیس شیفالی کے گھر آئی ڈرپ اور ادویات پہنچانے والے شخص سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ شیفالی تقریباً 10 سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات بشمول گلوٹھاتھائیون لے رہی تھیں۔

 مرنے سے قبل شیفالی نے صبح سویرے پوجا بھی کی تھی،  دوپہر میں معمول کے مطابق ڈرپ لی جسے وہ سال بھر سے استعمال کررہی تھیں۔

 اس کے بعد رات 10 بجےشیفالی اپنے گھر میں گرگئی تھیں، ان کے شوہر انہیں ہسپتال لے گئے لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہوسکیں۔