ہانیہ عامر نے منگنی کرلی؟ ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستانی سپر سٹار ہانیہ عامر کی سوشل میڈیا پر منگنی کی تصاویر اور ویڈیوز کا وائرل ہونا فینز کو حیران کرگیا۔
فلم ’جانان‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہانیہ عامر کی کیوٹنس اور شاندار اداکاری کا کون فین نہیں اور یہ صورتحال صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی ہے۔
ہانیہ عامر کی پیشہ ورانہ زندگی کے علاوہ انکی نجی زندگی بھی خاصا توجہ کا مرکز بنی رہتی ہے۔
یوں کہیں کہ ہانیہ عامر انسٹاگرام پر اپنی لائف اپڈیٹ اتنے دلچسپ انداز میں دیتی نظر آتی ہیں کہ ہر کوئی انکے کانٹینٹ کا انتظار کرتا رہتا ہے۔
ہانیہ عامر کے فینز ہر وقت متجسس رہتے ہیں کہ وہ کس خوش قسمت شخص کو شادی کے لیے منتخب کریں گی۔
سوشل میڈیا پر جہاں اس وقت ایک مرتبہ پھر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے پیچ اپ کی خبریں زیرِگردش ہیں وہیں انکی ’بات پکی‘ کی ویڈیو کو دیکھ کر فینز اچانک چونک اٹھے۔
وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر ہلکے گلابی اور کریمی پرنٹڈ جوڑے میں ملبوس نظر آئیں، انہوں نے ہاتھوں میں گجرے پہن رکھے تھے جبکہ گلدستے موصول کرتے ہوئے وہ مسکراتی نظر آئیں۔
ویڈیو میں اپنے مخصوص شارٹ ہیئر سٹائل میں ہانیہ عامر ہمیشہ کی طرح کیوٹ نظر آرہی تھیں لیکن ویڈیو کو دیکھنے کے کچھ سیکنڈز میں ہی فینز کو یہ اندازہ ہوگیا کہ یہ ہانیہ عامر نہیں بلکہ انکی کوئی ہمشکل ہیں۔
جی ہاں وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی ہانیہ عامر نہیں بلکہ ہو بہ ہو ان جیسی نظر آنے والی لڑکی ہے جس کا نام بشریٰ میمن ہے۔