گھریلو جھگڑا: ناراض باپ نے چوہے مار دوا آئس کریم میں کھلا دی، ایک بچہ مارا گیا

Jul 01, 2021 | 15:08:PM
گھریلو جھگڑا: ناراض باپ نے چوہے مار دوا آئس کریم میں کھلا دی، ایک بچہ مارا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی ریاست مہارشٹرا  کے شہر ممبئی میں خاندانی جھگڑے کی وجہ سے ناراض باپ نے آئس کریم میں چوہے مارنے کی دوا ملاکر بچوں کو دےدی۔ زہر خورانی سے ایک بچہ مارا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ممبئی شہر کےمانخوردعلاقے میں پیش آیا۔ اس واقعے میں 5 سالہ عالیشان محمد علی انصاری کی موت ہو گئی جبکہ دیگر 7 سالہ علینہ اور 2 سالہ ارمان ہسپتال میں زیر علاج ہیں، دونوں کو خطرے سے باہر بتایاجاتا ہے۔ بچوں کی والدہ نازیہ کی شکایت پر مانخورد پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے بچوں کے والد محمد علی نوشاد انصاری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کر رہی ہے۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہے۔ رپورٹ کے مطابق 25 جون کو پولیس کو فون آیا کہ تین بچوں نے زہر کھا لیا ہے .جب پولیس نے اہل خانہ سے پوچھا تو گھر کے افراد نے بتایا کہ ان بچوں نے غلطی سے کھایا۔مگر جب 29 تاریخ کو ایک بچے کی موت ہو گئی تو پولیس کو ہسپتال سے فون آیا اور اس بارے میں معلومات فراہم کی گئی۔ جس کے بعد بچوں کی ماں نے پولیس کو سارا معاملہ بتادیا۔

یہ بھی پڑھیں: سارا علی خاں کی بوائے فرینڈ کیساتھ موج مستی، فوٹو وائرل