"5 بڑوں" کی ملاقات ہوجائے تو جھگڑا ہی ختم ہو جائے، عامر ڈوگر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ" پانچ بڑوں" کی ملاقات ہوجائے تو پھر تو جھگڑا ہی ختم ہو جائے، ہو سکتا ہے کہ آج نہیں تو کل ایسا ہوجائے، سیاست میں دروازے کھلے رکھنے چاہئیں۔
عامر ڈوگر نے یہ بات وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما رانا ثا اللہ کی آج ایک نیوز چینلز کے اینکر کے ساتھ "ملک کے پانچ بڑوں" کے درمیان رابطے کی ضرورت کے متعلق گفتگو کے جواب میں کہی۔
رانا ثنا اللہ نے پہلی مرتبہ ملک کے پانچ بڑوں میں پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے بانی کو بھی شمار کیا تھا اور ان پانچ بڑوں کے درمیان رابطے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
اس موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے ایم این اے اور چیف وہپ عامر ڈوگر نے کہا، سیاست کو سیاسی مخالفین تک رکھنا چاہیے، ریاستی اداروں کے خلاف کردار کشی کی مہم بند ہونی چاہیے۔
ملک عامر ڈوگر اور ن لیگی رہنما رانا ثناء اللّٰہ ایک نیوز چینل کے ٹاک شو میں آج شب آمنے سامنے تھے۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ اعتماد سازی کے لیے بانی سے ہمارے اتحادی ایم ڈبلیو ایم کے راجا ناصر عباس اور تحفظ آئین پاکستان کے محمود خان اچکزئی کی ملاقات کروائی جائے۔
یہ بھی پڑھیئے: رانا ثنا اللہ نے "ملک کے پانچ بڑوں" میں پی ٹی آئی کے بانی کو بھی شمارکرلیا
عامر ڈوگر نے کہا کہ رانا ثناءاللّٰہ آگے بڑھیں اور ایسا ماحول پیدا کریں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے اور ان سے زمینی حقائق پر بات اور مشاورت کرنے دیں۔
عامر ڈوگر نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دے، اس پیشکش پر اللّٰہ کرے کوئی راستہ نکل آئے۔