چائلڈپورنو گرافی میں ملوث شخص قانون کی گرفت میں آگیا، ممنوعہ مواد برآمد

Jan 01, 2026 | 21:16:PM
چائلڈپورنو گرافی میں ملوث شخص قانون کی گرفت میں آگیا، ممنوعہ مواد برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) معصوم بچوں کا استحصال کرنے والا ایک اور  شقی القلب شخص ممنوعہ مواد کی بھاری مقدار کے ساتھ قانون کی گرفت میں آ گیا۔

ہر ی پور میں این سی سی آئی اے نے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔  
​ملزم کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

 این سی سی آئی اے کے حکام نے بتایا کہ نیشنل سائبرکرایم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس شخس کے خلاف کارروائی  ​این سی ایم ای سی کی سائبر ٹپ لائن پر کارروائی گئی ۔

این سی سی آئی اے نے آج اپنے اعلامیے میں بتایا کہ چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث پائے گئے ملزم وقاص احمد کو ہری پور سے گرفتار کرلیا گیا۔

 اس ​ملزم کے قبضے سے چائلڈ پورنوگرافی کا  مواد بھاری مقدار میں برآمد ہوا ہے، ملزم  اپنے مکروہ جرائم کے لئےموبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔

اس شخص کے خلاف سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔