پنجاب کے طول و عرض پر سال کی پہلی شام دھند کا غلبہ ، دو موٹر وے بند ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص احمد) پنجاب کے طول و عرض پر سال کی پہلی شام دھند کا غلبہ ہو گیا۔ دھند کی وجہ سے موٹر وے بند کئے جانے کی پہلی اطلاع سامنے آ گئی۔
موٹر وے پولیس نے سنٹرل ریجن میں موٹرویز پر دھند کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
موٹر وے پولیس نے بتایا کہ دھند کے دوران موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔
دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہو سکتی ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر خاص طور سے دھند کے دوران سختی سے عمل کریں۔
تازہ ترین؛ ایم فور بھی بند ہو گئی
موٹروے ایم 4 عبد الحکیم سے ملتان تک دھند کی وجہ سے بند کرنا پڑ گئی ہے۔
موٹر وے حکام نے تصدیق کی ہے کہ موٹروے ایم 5ملتان سے ظاہر پیر تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔