ملک کا پہلا ڈیجیٹل ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے 2024–25 جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)ملک کا پہلا ڈیجیٹل ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے 2024–25 جاری کر دیا گیا ہے، پاکستان ادارہ شماریات نے ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کے نتائج جاری کیے ہیں۔
سروے کے مطابق قومی سطح پر شرح خواندگی 60 فیصد سے بڑھ کر 63 فیصد ہو گئی،سکول سے باہر بچوں کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 28 فیصد رہ گئی، گھریلو سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے.
انٹرنیٹ تک رسائی 34سے بڑھ کر 70 فیصد تک پہنچ گئی ، انٹرنیٹ استعمال کرنے والے افراد کا تناسب 17سے بڑھ کر57 فیصد ہو گیا،مکمل حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج 68سے بڑھ کر 73 فیصد ہو گئی.
سروے کے مطابق صاف ایندھن کا استعمال 35 سے بڑھ کر38 فیصد تک پہنچ گیا،گھروں میں موبائل یا اسمارٹ فون کی سہولت 96 فیصد تک پہنچ گئی،گھریلو سطح پر انٹرنیٹ تک رسائی 34سے بڑھ کر 70 فیصد ہو گئی۔
انٹرنیٹ استعمال کرنے والےافرادکا تناسب17سے بڑھ کر57 فیصدہوگیا،ابتدائی تعلیم کی سطح پر صنفی برابری 92 سے بڑھ کر 96 فیصد ہو گئی،نوزائیدہ بچوں کی اموات کی شرح فی ہزار زندہ پیدائشوں پر 41 سے کم ہو کر 35 ہو گئی۔
شیرخوار بچوں کی اموات کی شرح 60 سے کم ہو کر 47 فی ہزار زندہ پیدائشیں ہوگئی،کل شرح پیدائش3.7 سے کم ہو کر 3.6 بچے فی خاتون ہو گئی ،گھریلو آمدنی اور اخراجات میں اضافہ ہوا ہے۔
سروے کے مطابق گھریلو اخراجات کا بڑاحصہ خوراک37،رہائش و ایندھن پر 26 فیصد خرچ ہوتا ہے،ریسٹورنٹس و ہوٹلز 6.63، لباس و جوتے6.28 ،ٹرانسپورٹ اخراجات 6.21 فیصدشامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہبازشریف نےوفاقی کابینہ کااجلاس کل طلب کرلیا