سعید احمد میتلا قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی مقررہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر قومی اسمبلی نے ایڈیشنل سیکرٹری سعید احمد میتلا کی بطور قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی تقرری کی منظوری دے دی۔
سعید احمد میتلا نے بطور قائم مقام سیکرٹری قومی اسمبلی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سیعد احمد میتلا کی بطور قائم مقام سیکرٹری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ تقرری سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین کی مدتِ ملازمت مکمل ہونے اور ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔