ویڈیو :شادی نہ ہونے پر 45 سالہ شخص کا بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر انوکھا احتجاج

Jan 01, 2026 | 15:17:PM
ویڈیو :شادی نہ ہونے پر 45 سالہ شخص کا بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر انوکھا احتجاج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مطالبات بینرز پر لکھے جاتے ہیں اور کبھی نعروں میں گونجتے ہیں مگر سندھ کے شہر بھٹ شاہ میں ایک شخص نے اپنے مطالبے کے لیے ایسا راستہ اختیار کیا جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا ہے۔

شادی کی خواہش لیے 45 سالہ شخص بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور یوں اس کا احتجاج پورے شہر کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

 سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ تبصرے کرتے  نظر آئے۔

 کسی نے لکھا کہ 2026 کا پہلا انوکھا احتجاج سامنے آ گیا ہے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ شادی کے کچھ دن بعد بھی یہ شخص یہیں بیٹھا ہوگا۔

 کئی صارفین کہتے نظر آئے کہ یہ شخص 45 سال کا نہیں بلکہ 65 سال کا لگ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:’’میں اپنامیاں نہیں دے سکتی‘‘، صارفین نے ثنا جاویدکوکھری کھری سنادیں