’’میں اپنامیاں نہیں دے سکتی‘‘، صارفین نے ثنا جاویدکوکھری کھری سنادیں

Jan 01, 2026 | 12:59:PM
’’میں اپنامیاں نہیں دے سکتی‘‘، صارفین نے ثنا جاویدکوکھری کھری سنادیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ثناجاوید ایک بار پھر اپنی پوسٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔
ثنا جاوید کا شمار پاکستان کی مقبول اداکاراؤں میں ہوتا ہے جوسوشل میڈیاپربھی کافی ایکٹیورہتی ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد 9.1 ملین ہے۔


پیارے افضل، ذرا یاد کر، خانی، رومیو ویڈز ہیر، اے مشتِ خاک، کالا ڈوریا، مانا کا گھرانا اور سکون  جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والی خوبرواداکارہ ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار عمیر جیسوال سے ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے شادی کی، جن کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔


حال ہی میں ثناجاوید نے دبئی سے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جنہیں عوام کی جانب سے خوب سراہا گیا،ان کی پوسٹ پر عمیر قاضی نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ فوٹوگرافر چاہیے جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ’ ’میں اپنا میاں کسی کو نہیں دے سکتی۔‘‘
 ثنا جاوید کا اپنے شوہر سے متعلق دیا گیا جواب بھاری پڑگیا اور صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا،اس پرکشف نامی صارف نے کمنٹ میں لکھا ’’میں اپنا شوہر کسی کو نہیں دے سکتی، لیکن کسی اور کا لے سکتی ہوں۔‘‘


ایک اور صارف نے کہا ’’’کیوں کہ میں نے خود کسی کا شوہر چھینا ہے۔‘‘
ایک اور کمنٹ میں لکھا گیا ’’’سنو، یہ تمہارا شوہر نہیں، دراصل تم نے اسے کسی اور سے چھینا ہے۔‘‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ کسی کو تمہارے شوہر کی ضرورت نہیں، اپنے پاس ہی رکھو۔