نئے سال پر نیا تحفہ،شہریوں کی سہولت کیلئے  ٹریفک پولیس کی ون ایپ تیار 

Jan 01, 2026 | 12:16:PM
نئے سال پر نیا تحفہ،شہریوں کی سہولت کیلئے  ٹریفک پولیس کی ون ایپ تیار 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)چالان،ٹوکن ٹیکس،دھواں چھوڑتی گاڑیوں،تجاوزات مختلف آپریشنز کے لئے ٹریفک پولیس نے ون ایپ تیار کرلی۔

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی قصور میں کامیابی کے بعد کل سے لاہور میں آپریشنل کردی جائےگی۔

وقاص نذیر نے کہا کہ ون ایپ کے ذریعے گاڑیوں کا تمام ڈیٹا،چالاننگ،ٹوکن ٹیکس،سی آر او ریکارڈ،پی ایچ پی ورکنگ،تجاوزات کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے گاڑی کا نمبر ڈالتے ہی گاڑی کے ای چالان،ملکیت،ٹوکن ٹیکس سمیت تمام تفصیلات سامنے آجائیں گی۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لاہور میں کامیابی کے بعدہر روز پنجاب کا ایک ضلع میں لانچ کی جائے گی،ون ایپ کے مکمل لانچنگ کے بعد تمام اداروں کی انفورسمنٹ بہتر ہوگی اور ڈیٹا انٹگریشن ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اقدامات کے جواب میں افریقہ کے 2 ممالک کی جانب سے جوابی پابندیوں کا اعلان

وقاص نذیر  نے مزید کہا کہ ون ایپ کا مقصد پنجاب بھر میں ٹریفک کے نظام کے ساتھ ساتھ اداروں کی کوارڈنینیشن بہتر ہوگی۔