سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے: گورنر سندھ

Jan 01, 2026 | 10:40:AM
سازشی اور ملک دشمن عناصر 2026 میں عبرت کا نشان بنیں گے: گورنر سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے نئے سال کی آمد پر گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان نے انڈیا کو ہرا کر 2025 میں قوم کو جو تحفہ دیا ہے اسے قوم ساری زندگی یاد رکھے گی،انہوں نے پوری قوم کو نئے سال کی مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ 2025 پاکستان میں عسکری، سفارتی اور معاشی بالادستی کا سال رہا۔ 

 گورنر سندھ نے کہا کہ2025 پاکستان میں ایس آئی ایف سی بالادستی کا سال رہا جس کے مرکزی کردار چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر قرار پائے،انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں پاکستان پوری دنیا میں مرکز  نگاہ بنا رہا، سال کے آخر میں ینگ کرکٹ ٹیم نے بھار ت کو شکست دے کر خوشیاں دوبالا کیں۔

 گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی افواج کی شکر گزار ہے،  2026 کے لیے دعا گو ہوں کہ سازشیوں اور ملک دشمن عناصر کو شکست ہوگی اور سازشی 2026 میں اپنے منطقی انجام تک پہنچیں گے اور عبرت کا نشان بنیں گے، 2025 کے اختتام پر میں کراچی سمیت پوری سندھ کی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے گورنر ہاؤس کے ہر چھوٹے بڑے پروگرام میں شرکت کرکے میرا حوصلہ بڑھایا۔

ان کا کہنا تھا کہ انشا اللہ 2026 میں ہم اس سے بھی بڑے پرگرامز کریں گے جس میں عوامی خدمت اور ویلفیئر کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے، 2026 میں بھی گورنر ہاؤس کے دروازے عوام کے لیے کھلے رہیں گے۔