ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے،چیکی چن غزہ کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ

Jan 01, 2026 | 10:05:AM
 ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے،چیکی چن غزہ کی ویڈیو دیکھ کر آبدیدہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ہالی ووڈ اداکار جیکی چین بھی غزہ پر اسرائیل کی جانب سے ڈھائی گئی قیامت پر جذباتی ہوگئے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں ظلم کی انتہا کی جا رہی ہے اور اسرائیلی بربریت کی وجہ سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔

عالمی میڈیا ہو یا سوشل میڈیا آئے روز غزہ میں ہونے والی اموات کو رپورٹ کیا جا رہا ہے، جو دیکھنے والوں کو متاثر کرتا ہے۔

حال ہی میں ہالی وڈ اداکار جیکی چن نے بھی غزہ کے ایک بچے کی ویڈیو دیکھی تو آبدیدہ ہوگئے۔

جیکی چن نے کہا کہ فلسطینی بچے سے پوچھا گیا تھا بڑے ہوکرکیابنو گے؟ بچے نےکہا ہمارے علاقے کے بچے بڑے نہیں ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں:علم نجوم کی روشنی میں سال 2026 پاکستان کیلئے کیسا رہے گا؟جانیے

ہالی وڈ اسٹار نے کہا کہ ہر روز بمباری کی زندگی دکھاتی ہےکہ بڑھنا نعمت ہے، ان لوگوں کو مبارکباد جو بچپن سے بڑھاپے تک پہنچ سکے۔