پاکستان ریلوے کی چھ ماہ میں 41 ارب روپے کی ریکارڈ کمائی

Jan 01, 2024 | 21:58:PM
پاکستان ریلوے کی چھ ماہ میں 41 ارب روپے کی ریکارڈ کمائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ریلوےنے چھ ماہ میں 41 ارب روپے کی ریکارڈ کمائی کی ہے۔ مالی سال 24-2023ء کی پہلی ششماہی میں ریلوے کو تاریخ ساز آمدنی ہوئی ہے۔سی ای او ریلوے عامر بلوچ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے 6 ماہ میں 41 ارب روپے کما لیے، گزشتہ سال یہ آمدن 28ارب روپے تھی۔

انہوں نے بتایا ہے کہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال سے ریکارڈ آمدن کا حصول ممکن ہوا ہے۔سی ای او ریلوے کا کہنا ہے کہ ریلوے کے ملازمین کی محنت سے سال کا ٹارگٹ ۱۱ماہ میں حاصل کر لیں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ایم ایل ون کے آغاز سے معاملات مزید بہتر ہو جائیں گے، تنخواہوں کی تاخیر میں بھی کمی ہوئی ہے، ادائیگی وقت پر لے آئیں گے۔