آٹھ فروری کو شیر پرمہر لگانی ہے,حمزہ شہباز کا ورکرز کنونشن سے خطاب

Jan 01, 2024 | 20:37:PM
آٹھ فروری کو شیر پرمہر لگانی ہے,حمزہ شہباز کا ورکرز کنونشن سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کا لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی4سال میں نوازشریف کے خلاف ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔
 پاکستان کی یوتھ کا بہت اہم رول ہے،  نوجوانوں شیر پر مہریں لگانی ہیں تاکہ دوبارہ سے شہباز شریف آپ کو لیپ ٹاپ دے سکے ۔ مہنگائی اور بے روزگاری کا ایک طوفان ہے جس نے ملک کو گھیر رکھا ہے ۔ بانی پی ٹی آئی نے لوگوں کو صرف خواب دیکھائےہیں، فروی میں ہونےوالے انتخابات کی اہمیت اس لیے کہ ملک کے مستقبل کا فیصلہ ہونا ہے ۔ ایک رہڑھی والے مزدور اور آ پ کے بچوں کا مستقبل انتخابات سے جڑا ہوا ہے ۔
 حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا جب آپ نے نواز شریف کو وزیراعظم بنایا تو 20،20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی ،  جب ہم نے اپنی آئینی مدت کے بعد اقتدار چھوڑا تو ملک میں لوڈ شیڈنگ صفر تھی ، اس وقت ڈالر 105 اور آٹا 30 روپے کلو ملتا تھا ، نواز شریف نے اپنے دور میں کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا ۔
 ملک وقوم کی خاطر ہمیں اپنی پسند اور نا پسند سے بالا تر ہو کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں ،  نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھایا ، شہباز شریف نے کہا کہ سیاست ہوتی رہے گی ، مشکل فیصلے کریں گے اور ملک کو بچائیں گے ،اگر بانی پی ٹی آئی کو نہ نکالا جاتا تو ملک دیوالیہ ہوجاتا ۔لاکھ گھر نہیں ملے ، تجاوزات کے نام پر لوگوں کے گھروں کو گرایا گیا ، پی ٹی آئی دور میں لوگوں کو نوکریاں تو نہیں ملیں،  لوگ  بے روز گار ہوئے ْ۔

حمزہ شبہاز  کا ورکرز سے سوال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا آپ اس ملک کو قائد کا پاکستان بنانے کے لیے تیار ہیں ؟ آپ اس ملک کو دہشت گردی سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنانے کے لیے تیار ہیں ؟نواز شریف ملک مشکل سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔آٹھ فروری کو شیر پاکستان میں گونجے گا  ۔نوجوانوں آپ نے شیر پر مہر لگانی ہے ۔