استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا سلسلہ جاری 

Jan 01, 2024 | 19:28:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ،پی پی 149 یو سی 43 سے سید برادران کی ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت  اختیار کرلی۔

سید اعجاز گیلانی ،سید افتخار گیلانی ،ندیم اشرف، میاں اعجاز کی لاہور ڈویژن آفس آمد ۔ ملاقات کے لئے آئے وفد کی مرکزی رہنما آئی پی پی محمد شعیب صدیقی سے ملاقات ہوئی۔ ممبر سنٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی آئی پی پی محمد شعیب صدیقی نے انہیں خوش آمدید کہا۔

ملاقات میں سید برادران اور ساتھیوں نے آئی پی پی میں شمولیت کا با ضابطہ اعلان کیا جس کے بعدمرکزی رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمد شعیب صدیقی نے انہیں پارٹی مفلر پہنائے۔

سید برادران کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی عوام کی حقیقی ترجمان پارٹی ہے۔  سید اعجاز گیلانی نے کہا کہ عبدالعلیم خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کے سفر میں شامل ہوئے ہیں۔پارٹی منشور میں جو وعدے کئے ہیں وہ غریب آدمی کے حالات بدل دیں گے۔  دوسری جانب ندیم اشرف کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ عبدالعلیم خان کی قیادت میں وہ وعدے ضرور پورے ہوں گے۔  وفد  نےجہانگیر خان ترین اور عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔