کراچی: سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

Jan 01, 2024 | 01:13:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں سالِ نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کراچی میں بھی سال نو کا آغاز ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلے گلے سے ہوا۔صدر، لیاری، گارڈن، سچل، کورنگی، اورنگی، سائٹ، سرجانی، ملیر قائد آباد ، گلستان جوہر، لیاقت آباد، نیو کراچی ، بلدیہ ، کیماڑی میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔سہراب گوٹھ، فیڈرل بی ایریا اور کلفٹن، خواجہ اجمیر نگری، سرسیدٹاؤن، لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں بھی ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سال نو کے موقع پر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی کورنگی  کا کہنا ہے کہ کورنگی سے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ  خواجہ اجمیر نگری اور سرسید ٹاؤن سے بھی ہوائی فائرنگ کرنے والے 2ا فراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: