کابل: فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات

Jan 01, 2023 | 13:30:PM
کابل: فوجی ہوائی اڈے کے باہر دھماکہ، متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں فوجی ہوائی اڈے کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات مل رہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کردی تاہم اس کی نوعیت نہیں بتائی۔

عبدالنافی تکور نے بتایا کہ کابل ملٹری ایئرپورٹ کے باہر دھماکے میں ہمارے متعدد بے گناہ عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہیں ریسیکیو ادارے اور سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر علاقے کو سیل کردیا جبکہ تمام سڑکیں بند کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: نئے سال کے آغاز پر بھی بمباری، ایک شخص ہلاک 20 زخمی

   عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا علی الصبح 8 بجے سخت حفاظتی انتظامات والے ہوائی اڈے کے احاطے میں فوجی ایریا میں ہوا۔

امدادی کارکنوں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تاحال کسی تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔