خیرپور: پریالوں کے علاقے میں 3 افراد اغواء کے بعد قتل

Jan 01, 2023 | 12:18:PM
خیرپور: پریالوں کے علاقے میں 3 افراد اغواء کے بعد قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیرپور کے علاقے پریالوں میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان کی جانب سے 3 موٹر سائیکل سوار افراد کو اغواء کرنے کے بعد قتل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اغواء ہونے والے افراد کی نعشیں کچے کے علاقے سے برآمد ہوئیں۔ 

اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ اغواء کاروں نے تینوں افراد کو قتل کرنے کے بعد ورثاء کو فون کرکے اطلاع دی، قتل ہونے والے افراد کا تعلق اوڈھا برادری سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: سی ٹی ڈی کا کریک ڈاؤن، لاہور اور مختلف اضلاع سے 5 دہشتگرد گرفتار

قتل ہونے والوں میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں جن کی شناخت شہزادوں غلام رسول اور غلام عباس کے نام سے ہوئی جبکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں کا تعلق جتوئی برادری سے ہے۔

پولیس کی جانب سے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔