سول و پولیس افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس مؤخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)سول و پولیس افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقیوں کیلئے ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق 3 فروری کا اجلاس منسوخ کر کے نئی تاریخ 13 فروری مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی حکومت کے تحت افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقیوں کیلئے رواں ماہ 3 فروری کو طلب کردہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کا اجلاس مؤخر کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، پولیس سروس آف پاکستان، آفس مینجمنٹ گروپ اور ایکس کیڈر کے افسران کی بی ایس 18 سے بی ایس 19 میں ترقی کیلئے طے شدہ ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ (ڈی ایس بی) کے اجلاس کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق، 3 فروری 2026 کو ہونے والا اجلاس اب 13 فروری 2026 (جمعہ) صبح 11 بجے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں منعقد ہوگا، اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کی وجہ بورڈ کے کچھ ارکان کی جانب سے ذاتی طور پر شرکت کی خواہش کے باوجود ناگزیر مصروفیات کی بنا پر موجود نہ ہونے کی صورت حال بتائی گئی ہے، یہ اجلاس ڈیپارٹمنٹل سلیکشن بورڈ کے چیئرمین، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈویژن اسلام آباد کی سربراہی میں ہو گا۔
اجلاس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز، انسپکٹر جنرلز آف پولیس، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹریز، قانون و انصاف وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری اور دیگر متعلقہ سیکریٹریز بطور ارکان شرکت کریں گے، نوٹیفکیشن میں تمام متعلقہ ارکان اور محکموں کو نئی تاریخ پر معلومات اور شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا خوف: بھارت کے دفاعی بجٹ میں 1000ارب سےزائد کا اضافہ