سولر سسٹم پر منتقل ہونیوالے میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)لیسکو سمیت تمام کمپنیوں میں سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی منظور کر لی گئی۔
نیپرا نے جلنے اور خراب ہونیوالے گرین میٹرز تبدیل کرنے کی پالیسی کی بھی منظوری دیدی،خراب اور جلنے والے گرین میٹرز پر دو ماہ تک اوسط ایکسپورٹ یونٹس چارج کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
نیپرا نے گزشتہ سال کی بنیاد پر دو ماہ تک ایکسپورٹ یونٹس پر ریلیف دینے کی بھی منظوری دیدی،نیپراکے مطابق تمام کمپنیاں دو ماہ کے دوران بائی ڈائریکشنل گرین میٹرز تبدیل کرنے کی پابند ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہوریے بوکاٹا کا شور مچانے کو تیار،پتنگوں کی قیمتیں بھی سامنے آگئیں
خراب اور جلنے والے میٹرز کو اتار کر لیبارٹری بھجوایا جائیگااورلیبارٹری رپورٹ کی روشنی میں ایکسپورٹ شدہ یونٹس کو مزید ایڈجسٹ کیا جائیگا۔