بسنت کیلئےمختص چھتوں کے مالکان سے شورٹی بانڈز لینے کا حکم
سیکورٹی اور ضابطہ اخلاق پر پابندی یقینی بنانے کیلئے 9 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( وقاص احمد)بسنت پر سیکورٹی اور ضابطہ اخلاق پر پابندی یقینی بنانے کیلئے بسنت کے دنوں میں 9 ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہونگے۔
بسنت کی تیاریوں کے سلسلے میں چھتیں کرائے پر دینے والے افراد کی تھانوں میں رجسٹریشن جاری ہے،بسنت کے مقررہ دنوں کے علاقے پتنگ بازی اور پتنگ سازی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گئی۔
لاہورپولیس کے مطابق حفاظتی راڈ کے بغیر بسنت کے دنوں میں موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی،بسنت پر ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور شراب نوشی پربھی کارروائی ہو گی،اس کے علاوہ اسلحہ کی نمائش پر سخت کارروائی کی جائے گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پتنگوں اور ڈوروں کی خریداری کیلئے لاہوریوں کا جم غفیر امڈ آیا، 1گھنٹے بعد ہی دکانیں خالی
لاہور پولیس آگاہی مہم کے سلسلے میں مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کر رہی ہے۔
دوسری طرف سی سی پی اولاہورنےبسنت کےلیےمختص چھتوں کے مالکان سے ایس اوپیزپرعملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دے دیا
سی سی پی اولاہوربلال صدیق کمیانہ کی زیرصدارت بسنت کےپُرامن انعقاد سےمتعلق اجلاس ہوا ہے جس میں بسنت کےمحفوظ انعقاد کویقینی بنانے کےلیےمختلف امورکاجائزہ لیاگیا،بلال صدیق کمیانہ نےاس موقع پر کہا کہ چھتوں پرگنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہو گی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب ریگولیشن آف کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 پرمکمل عملدرآمدکرایاجائے،آج سے کوئی موٹر بائیک سیفٹی راڈ کے بغیرروڈ پر نہیں آنی چاہیے۔
سی سی پی او لاہورنےبسنت کےدوران مانیٹرنگ کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرنس ہےخلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے گی۔