کراچی کے علاقے عزیز آباد سے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) عزیزآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو پولیس کے نام پر ڈرا دھمکا کر لوٹنےمیں ملوث ہے، جعلی پولیس اہلکار شوکت کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فرار ملزمان کے نام عارف کمانڈو اور سلیم معلوم ہوئے ہیں، گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ورلڈکپ میں زیادہ رنز کون سکور کرے گا؟رکی پونٹنگ نےحیران کن نام بتا دیا
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سےجعلی پولیس کارڈ، پولیس جیکٹ اور موبائل فون بھی برآمد کیا گیا ہے۔