انگلش سپنر جیک لیچ بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر

Feb 01, 2024 | 21:20:PM
انگلش سپنر جیک لیچ بھارت کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) انگلش سپنر جیک لیچ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے سپنر جیک لیچ بھارت کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے، لیچ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے، اس حوالے سے انگلش ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے بتایا کہ امید ہے جیک لیچ لمبے عرصے کے لیے باہر نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: رونالڈو اور میسی ٹاکرے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی آف سپنر شعیب بشیر کے دوسرے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کو 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے،پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔