شائقین فٹبال رونالڈو اور لیونل میسی کا ٹاکرا دیکھنے سے محروم

Feb 01, 2024 | 19:50:PM
شائقین فٹبال رونالڈو اور لیونل میسی کا ٹاکرا دیکھنے سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شائقین فٹ فٹبال کے لئے بری خبر، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کا ٹاکرا نہیں ہو پائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں موجود فٹبال کے مداح لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کے میچ کا شدت سے انتظار کر رہے تھے لیکن عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو کا ٹاکرا نہیں ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بالی ووڈ اداکار بھی وسیم اکرم کی سوئنگ کے فین

دونوں سپر سٹار فٹ بالر النصر اور انٹر میامی کے میچ میں ایک دوسرے کے خلاف نہیں کھیلیں گے، سعودی فٹبال فرنچائز النصر کے کوچ لیوئس کاسترو کے مطابق کرسٹیانو رونالڈ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئے اس لیے میچ نہیں کھیلیں گے۔