" اوہ مائی گاڈ " ،سنجے دت بھی وسیم اکرم کی سوئنگ کے فین نکلے

Feb 01, 2024 | 14:01:PM
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: @instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بالی ووڈ اداکار سنجے دت بھی سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کے فین نکلے، اداکار کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ " اوہ مائی گاڈ " سب ڈر جاتے تھے یار"۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان وسیم اکرم کرکٹ کی دنیا میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے جانے جاتے ہیں جن کے نہ صرف کرکٹرز بلکہ دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے بھی دیوانے ہیں۔

دبئی میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سنجے دت نے وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ " میں وسیم اکرم کے ساتھ یہاں بلائے جانے کو اپنے لیے ایک اعزاز سمجھتاہوں وہ میرے بھائی ہیں جنہیں میں کئی سال سے جانتا ہوں "۔  

 انہوں نے کہا کہ" میں نے اپنی زندگی میں جو عظیم کرکٹرز دیکھے، وسیم اکرم  ان میں سے ایک ہیں، وسیم اکرم کی ریورس سوئنگ " اوہ مائی گاڈ " سب ڈر جاتے تھے یار"۔

دوسری جانب وسیم اکرم نے بھی اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو اینڈ شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سنجے دت کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" اپنے دوست سنجے دت کو تقریباً ایک دہائی کے بعد دیکھ کر بہت اچھا لگا، ہمیشہ کی طرح شائستہ۔"

 یہ بھی پڑھیں:کینیڈا جانے کے خواہشمند طلباء کیلئے بری خبر حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی
واضح رہے کہ وسیم اکرم ایک روزہ کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دوسرے انٹرنیشنل بولر ہیں جنہوں نے 356 ایک روزہ میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔

وسیم اکرم نے نومبر 1984 سے جون 2003 تک اپنے 19 سالہ کیرئیر میں 104 ٹیسٹ، 356 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا اور انگلینڈ کے خلاف فائنل میں مین آف دی میچ قرار پائے۔