افتخار احمد نے اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی

Feb 01, 2024 | 09:37:AM
سندھ پریمیئر لیگ میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے میچ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ پریمیئر لیگ میں شریک قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے میچ کے دوران سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق سے بدتمیزی پر معافی مانگ لی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آل راؤنڈر افتخار احمد کا واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنے رویے پر نہایت ہی معذرت خواہ ہوں، مجھے اس طرح کی حرکت نہیں کرنا چاہیے تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ جو ہوا وہ میچ کی گرما گرمی میں ہوا، میں نے میچ کے بعد اسد شفیق سے معذرت کا اظہار کیا تھا۔ ہم نے اکٹھے کافی کرکٹ کھیلی ہے، اسد شفیق کا کافی احترام کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں:  پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم مزید سرد

واضح رہے کہ شہر قائد کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ایس پی ایل کے میچ میں کراچی کی جانب سے کھیلتے ہوئے افتخار احمد نے لاڑکانہ کے کپتان اسد شفیق کو آؤٹ کرنے کے بعد تلخ لہجہ اختیار کیا تھا۔

میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں میں شدید گرما گرمی ہو گئی تھی تاہم میدان میں موجود کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرا دیا تھا۔