پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، کینال روڈ پر ٹریفک مکمل جام

Feb 01, 2023 | 20:40:PM
پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، کینال روڈ پر ٹریفک مکمل جام
کیپشن: پی ٹی آئی کارکنان کا احتجاج، کینال روڈ پر ٹریفک مکمل جام(فائل فوٹو) 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز:  کینال روڈ  پر پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث ٹریفک بری طرح جام ہوگئی۔ 

 ٹی آئی کارکنان کے تفصیلات کےمطابق زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان نے کیمپس لگالیے ہیں، جس کی وجہ سے کینال روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر جام ہو چکی ہے۔ کیمپس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔

 کینال روڈ پرٹریفک جام کے باعث عوام میں شدید غم و غصہ ہورہی ہے۔ ٹریفک جام کے باعث اذیت سے دوچار شہریوں نے حکومت سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کی اپیل کی ہے۔ 

واضح رہے کہ عمران خان کے گھر زمان پارک کے باہر موجود کارکنوں کو رات کے اندھیر ے میں روشنی فراہم کرنے کیلئے  حکومتی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے اور ڈائریکٹ بجلی کی تاروں پر کنڈے ڈال کر بجلی چوری کی جا رہی ہے، الیون کے وی تاروں پر کنڈا لگا کر بجلی چوری کی جا رہی ہے ۔