کراچی: گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں معروف کاروباری شخصیت محمد لاکھانی اور ڈرائیور زخمی

Feb 01, 2023 | 15:40:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس) کراچی کے علاقے پاک کالونی بڑا بورڈ کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں معروف کاروباری شخصیت محمد لاکھانی اور ان کا ڈرائیور ماجد زخمی ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین کے مطابق محمد لاکھانی کی گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے جیسے ہی بڑا بورڈ کی طرف جانے کیلئے مڑی،اس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کرولا کار میں سوار تین ملزمان نے کی۔

اس موقع پر محمد لاکھانی کی طرف سے جوابی فائرنگ کی گئی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے۔

پولیس اور سی ایس یو کی ٹیمیں جائے وقوعہ ہر موجود ہیں اور واقعے کی جانچ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، پولیس مقابلے، 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار