کورونا ختم ہونے کو۔۔ ماہرین نے بڑا دعویٰ کردیا

Feb 01, 2022 | 19:27:PM
ماہرین۔لہر۔کورونا۔سندھ۔مریض۔محکمہ صحت
کیپشن: کورونا وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) شہر قائد میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، کورونا کی مثبت شرح 23.38فیصد پر آگئی ، ماہرین کے مطابق سندھ میں کورونا کی پانچویں لہر اپنا سائیکل پورا کر چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا کی پانچویں لہر کی شدت میں کمی آنے لگی ۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1062کیسز سامنے آئے ، جن میں سے 741کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے باعث 5مریض انتقال کر گئے جبکہ 438مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جن میں سے 385مریض کی حالت تشویشناک اور 25مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے کہا کہ کراچی میں اب تک صرف 612 اومی کرون کیسز کی جنیوم سیکیونسنگ کے بعد تصدیق ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق فروری میں سندھ میں کورونا کی حالیہ لہر میں مزید کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ فرانسیسی سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم