فرانسیسی سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم

Feb 01, 2022 | 19:02:PM
مالی۔حکومت۔اشتعال انگیز۔اقتدار۔اعلان
کیپشن:  فرانسیسی جھنڈا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) مالی کی حکومت کے بارے میں بیان دینے پرمالی نے فرانس کے سفیرکوملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔مالی میں فرانس کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ مالی کی عبوری حکومت غیرقانونی اور قابوسے باہرہے جس پرمالی کی حکومت نے فرانسیسی سفیرکے بیان کواشتعال انگیز قرار دیا ۔فرانس کا کہنا ہے کہ مالی میں 2013 سے تعینات فرانسیسی فوجیوں کی تعداد میں بھی کمی کی جائیگی۔ فرانس نے مالی میں بدامنی پرقابوپانے کے لئے فوجی بھیجے تھے۔
مالی میں 2020 میں فوجی حکومت نے ملک اقتدار سنبھالا تھا اور2025 تک فوجی حکومت قائم رکھنے کا اعلان کیا تھا۔مالی میں فوجی حکومت قائم ہونے کے بعد سے فرانس اورمالی کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

 فرانس نے کہا ہے کہ مالی کی طرف سے سفیر کو بیدخل کرنے پر وہ اس مغربی افریقی ملک میں تعینات اپنے فوجی مشن پر نظر ثانی کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ یورپی اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وسط فروری تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا۔ مالی میں فوج کی حمایت یافتہ حکومت نے گزشتہ روز فرانسیسی سفیر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔ ادھر جرمنی نے مالی کے اس اقدام کو ناقابل جواز قرار دیتے ہوئے فرانس سے یک جہتی کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں۔ 11 افراد نے خاتون کو اغوا کیا۔۔ریپ کے بعد منہ کالا کیا اور گلیوں میں پریڈ کروائی۔۔ویڈیو نے تھرتھلی مچا دی