’شادی ڈاٹ کام‘۔۔کپل شرما شو میں ایک خاتون پر بار بار کیمرہ مین کیوں فریفتہ۔۔؟

Feb 01, 2022 | 18:15:PM
انوپم متل ,اہلیہ, ادکارہ ,آنچل کمار
کیپشن: انوپم متل اور انکی اہلیہ ادکارہ آنچل کمار (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے مشہور ٹی وی پروگرام’دی کپل شرما شو‘پر معروف کاروباری شخصیات نے شرکت کی ، جن میں ان دنوں انڈین ریئلٹی شو ’شارٹ ٹینک انڈیا‘ میں بطور جج بننے والے انوپم متل ،اشنیر گروور ، ونیتا سنگھ، نمتا تھاپر،  پیوش بنسل، گجل الگھ  اور امن گپتا شو میں بطور مہمان نظر آئے تاہم ایک محترمہ پر کیمرہ مین کافی مہربان تھا اور پورےشو  میں وہ خاتون چھائی رہیں۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ  کےمطابق بھارت میں بزنس کی دنیا کے بڑے ناموں والے ان ستاروں نے کپل شرما کے شو پر جم کر مستی کی اور اپنی زندگی کے چیلنج سے لے کر اپنی شادیوں تک پر بات کی، لیکن شو کے دوران بار بار کیمرہ ہال میں بیٹھے ہوئے لوگوں میں سے ایک چہرے پر جا رہا تھا اور ہرکوئی جاننا چاہتا ہے کہ آخر یہ کون ہیں۔دراصل یہ محترمہ تھیں ’شادی ڈاٹ کام‘ کے بانی انوپم متل کی بیوی آنچل کمار۔ کیا آپ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ آخر کون ہے، انوپم متل کی بیوی آنچل کمار۔’شادی ڈاٹ کام‘ کے ذریعہ کئی لوگوں کو اپنا جیون ساتھی تلاش کرنے والے انوپم خود انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی ماڈل اداکارہ آنچل کمار کو اپنا دل دے بیٹھے ہیں۔ جی ہاں! انوپم متل کی بیوی آنچل کمار ہندی فلموں میں نظر آچکی ہیں۔

انوپم متل نے 4 جولائی 2013 کو  ماڈل آنچل کمار سے شادی کی تھی۔اس جوڑی نے بھارت کی ریاست راجستھان کی راجدھانی جے پور میں سات پھیرے لئے تھے۔ انوپم اور آنچل ایک بیٹی کے والدین ہیں۔آنچل اپنے وقت کی ٹاپ ماڈل رہ چکی ہیں۔ وہ ’بلف ماسٹر‘ اور ’فیشن‘ جیسی فلموں میں چھوٹے چھوٹے کرداروں میں بھی نظر آچکی ہیں۔ آنچل کمار مختلف برانڈ کے اشتہارات میں بھی آ چکی ہیں۔ آنچل کمار  بگ باس کے سیزن 4 کا حصہ رہ چکی ہیں۔آنچل کے شریک حیات انوپم متل خود بھی بزنس کی دنیا کا اتنا بڑا نام بننے سے پہلے فلموں میں اپنی قسمت آزما چکے ہیں۔ انوپم نے ’فلیورس‘ اور '99' نام کی دو فلموں میں کام کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:بارشیں کب سے ہوں گی۔؟ محکمہ موسمیات  نے پیشگوئی کر دی