مغربی ہواﺅں نے پاکستان کا رخ کر لیا۔۔ بارشیں پھرہونگی۔۔لیکن کب ۔؟

Feb 01, 2022 | 16:55:PM
ملک، موسم ،خشک ، ٹھنڈی ہوائیں،محکمہ موسمیات ، پیش گوئی
کیپشن: بارش کا منظر(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مغربی ہواﺅں نے پاکستان کا رخ کر لیا، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں 3 اور 4 فروری کو سردی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں کے دوران مغربی ہوائیں پاکستان پہنچ جائیں گی، ملک کے مختلف حصوں میں بدھ کی رات اور جمعرات کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔انہوں نے بتایاکہ اسلام آباد، اٹک، چکوال، گلگت بلتستان، سوات ، مالا کنڈ ، پشاور، چار سدہ، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، جھنگ خوشاب اور ساہیوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کشمیر، جہلم، منڈی بہا الدین، حافظہ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ مو سمیات کے مطابق بدھ کی شام مری، نیلم ، حویلی، استور اور ہزارہ میں برفباری متوقع ہے۔
 محکمہ موسمیات نے کراچی میں تیز ہواﺅں اور آندھی کا الرٹ جاری کردیا اور کہاہے کہ تیز ہواﺅں کی وجہ سے کمزور انفرااسٹرکچر کو نقصان ہوسکتا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مغربی ،جنوبی بلوچستان اور کراچی میں شمال مغرب سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 فروری بروز بدھ سے2دن کے لئے کراچی اور بلوچستان میں ہواﺅں کی رفتار 36 سے 45 کلومیٹر تک چلنے کا امکان ہے،کبھی کبھی ہواﺅں کی رفتار 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کو بھی چھوسکتی ہے۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواﺅں کی وجہ سے گرد و غبار اڑ سکتا ہے اور ہواﺅں کا سلسلہ آج(بدھ) دوپہر سے 3 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے، اس لئے ماہی گیر 2 دن احتیاط کریں۔محکمہ موسمیات نے بدھ سے کراچی اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواﺅں کی سمت تبدیل ہونے سے سردی یا خنکی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ موسم میں تبدیلی کسی نئے سسٹم کے باعث نہیں ہوگی۔ اس دوران کم سے کم درجہ حرارت 12 اورزیادہ سے زیادہ 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہو شیار۔۔ این سی او سی نے بڑا اعلان کر دیا