بغیر ٹکٹ مسافر، ریلوے نےنومبر میں ڈیڑھ کروڑ کرایہ اور 29 لاکھ جرمانہ وصول کر لیا

Dec 01, 2025 | 19:10:PM
بغیر ٹکٹ مسافر، ریلوے نےنومبر میں ڈیڑھ کروڑ کرایہ اور 29 لاکھ جرمانہ وصول کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)پاکستان ریلوے کے کمرشل حکام کی بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف سخت کاروائیاں،نومبر  2025 کے دوران مختلف کاروائیوں میں 8214 بغیر ٹکٹ مسافروں پکڑا گیا۔مسافروں سے 29 لاکھ 6 ہزار 575 روپے جرمانہ وصول۔

 ڈپٹی چیف کمرشل مینجر ناصر نذیر کے مطابق بغیر ٹکٹ سفر کرنیوالے مسافروں سے 1 کروڑ 53 لاکھ 20 ہزار 125 روپے کرایہ وصول کرکے ریلوے خزانے میں جمع کروا دیا۔ڈپٹی سی سی ایم نے بغیر ٹکٹ مسافروں سے ماہ نومبر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 82 لاکھ 26 ہزار 640 روپے وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ڈپٹی چیف کمرشل مینجر ناصر نذیر کا کہنا ہے کہ بغیر ٹکٹ مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا پر وائرل کہانی جو آپ کو رلا دے گی