چکن مزید مہنگا ،دکانداردھوکے سے لیئرمرغی فروخت کرنے لگے

Dec 01, 2025 | 12:20:PM
چکن مزید مہنگا ،دکانداردھوکے سے لیئرمرغی فروخت کرنے لگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 29 روپے فی کلوگرام مہنگا ہوگیا ۔
شہر میں برائلر گوشت اور چارجنگ کیساتھ 500 روپے فی کلوگرام تک بھی فروخت ہورہا ہے۔
 صارفین کو سستے گوشت کا لالچ دیکر زیادہ وزن والی لیئر مرغی کا گوشت بھی فروخت کیا جارہا ہے  کیونکہ زیادہ وزن اورانڈے دینے والی مرغی (لیئر) نسبتاً سستی ہے مگر ذائقے اور غذائیت کے اعتبار سے لیئر مرغی کا گوشت میعاری نہیں۔
لاہورمیں برائلر گوشت کے نرخ 482 روپے فی کلوگرام مقرر ہیں لیکن برائلر گوشت 500 روپے فی کلوگرام تک فروخت ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے بڑی خوشخبری،سولر پینلز کی قیمتیں گرگئیں

زیادہ وزن اور لیئر (انڈے دینے والی مرغی ) نسبتاً سستی ہے،زیادہ وزن والی اور لیئر مرغی کا وزن پانچ سے چھ کلو گرام ہوتاہے۔
لاہور میں برائلر فارم ریٹ 305 ،تھوک319 اور پرچوں 333 روپے فی کلوگرام ہے۔