بنگلہ دیش پریمئیر لیگ، پاکستان کے کتنے کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں پاکستان کے 11 کرکٹرز ایکشن میں ہوں گے، بیشتر کرکٹرز کو بی پی ایل کی نیلامی کے دوران فرنچائزز نے لیا جبکہ کچھ سے معاہدے کیے گئے۔
خواجہ نافع اور صفیان مقیم رنگپور رائیڈرز، صاحبزادہ فرحان، محمد نواز اور جہانداد خان راج شاہی وارئیرز کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بغیر پائلٹ ہدف نشانہ ،ترکیہ کے طیارے بازی لے گئے
احسان اللّٰہ اور حیدر علی نوکخالی ایکسپریس، عثمان خان ڈھاکا کیپٹلز اور ابرار احمد چٹاگانگ رائلز کی ٹیم میں شامل ہیں۔
بنگلادیش پریمپئیر لیگ کی ٹیم سلہٹ ٹائٹنز میں صائم ایوب اور محمد عامر شامل ہیں۔ بنگلادیش پریمئیر لیگ کے 26 دسمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے