لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کمی کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومت نےپٹرول اورہائی سپیڈڈیزل کے بعدلائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت بھی کم کر دی۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل 7 روپے 3 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 163 روپے 77 پیسے اورمٹی کے تیل کی نئی قیمت 192 روپے 86 پیسے فی لیٹرمقررکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات پٹرول 2 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھاجس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 45 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 279 روپے 65 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے،نئی قیمتوں کااطلاق رات 12 بجےسے ہو گیا ہے۔