صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کرلیا

Dec 01, 2025 | 09:47:AM
صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منگل کو طلب کر لیا۔ 

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکزکے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

 پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، اپوزیشن ارکان کا نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج، ایوان مچھلی منڈی بن گیا
یہ بھی پڑھیں:سکھوں کی پاکستان سے محبت، بھارتی حکومت مشکل میں پڑ گئی

اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہوگاجس میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے، موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔