سندھ ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا

Dec 01, 2023 | 16:11:PM
سندھ ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا معاملہ ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)سندھ ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے 4 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔

چیف جسٹس کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں جسٹس عقیل عباسی کے مستقل چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تقرر پر غور ہوگا ،جسٹس عرفان سعادت کی سپریم کورٹ تقرری کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں مستقل چیف جسٹس کا عہدہ خالی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاک سوزوکی کا مینوفیکچرنگ پلانٹ بند کرنے کا اعلان