دیپیکا پڈوکون یا پاٹے خان۔۔ عجیب حرکتیں۔۔وجہ جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں

Dec 01, 2021 | 18:56:PM
 بالی ووڈ ،اداکارہ، دیپیکا پڈوکون 
کیپشن:  بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کی دیپیکا پڈوکون ایک ایسی اداکارہ ہیں جو ہمیشہ سے اپنے فیشن ایبل خاتون کے طور پر جانی جاتی ہیں۔دیپیکا کے شوہر رنویر سنگھ عموماً عجیب و غریب لباس پہنے نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے وہ اکثر سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتے رہتے ہیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ رنویر سنگھ   کے فیشن کا اثر اب دیپیکا پاڈوکون پر بھی ہونا شروع ہو گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں اداکارہ کا ایئرپورٹ لک  زبردست وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین ان کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر کی ٹینک پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل۔۔کس کی نقل کی۔۔؟

بھارت کے نجی ٹی وی نے اپنی ویب رپورٹ میں وائرل بھیانی کی شئیر کردہ ویڈیو کے حوالے سے لکھا ہے کہ اس میں دیپیکا پاڈوکون اوور سائز کی پرنٹ شدہ ڈینم جیکٹ اور ڈینم جینس پہنے نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ بلیک کیٹن اونچی ایڑھی کے ساتھ سفید جرابیں بھی پہنے ہوئے ہیں جو بالکل بھی میل نہیں کھا رہے ہیں۔ ایسے میں سوشل میڈیا صارفین   کو بیٹھے بٹھائے دیپیکا کو ٹرول کرنے کیلئے موقع  مل گیا۔

صارفین نے مضحکہ خیز تبصرے کئے ہیں۔ ایک صارف نے سب سے دلچسپ کمنٹ  کرتے ہوئے کہا کہ 'آپ نے رنویر کے کپڑے پہن لئے کیا دیدی؟' وہیں  دوسرے نے لکھا، 'سینڈل اور موزے بہت خراب لگ رہے  ہیں۔ انہیں ایک نئے سٹائلسٹ کی ضرورت ہے۔ سچ پوچھیں تو دونوں میاں بیوی کو اس کی ضرورت ہے۔ براہ کرم ایسے فیشن کی پیروی نہ کریں، یہ بالکل بھی اچھا نہیں ہے۔سوشل میڈیا صارفین خاص طور پر دیپیکا کے سینڈل اور جرابوں کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ایک یوزر نے کمنٹ کیا، 'دیپیکا کو ہیلز کے ساتھ موزے پہننا سٹائل کیوں لگتا ہے؟' ایک اور یوزر نے کمنٹ کیا، 'سینڈل کے ساتھ جرابیں بھیانک لگتی ہیں'۔ ساتھ ہی ایک نے لکھا، 'رنویر کا دیپیکا پر اثر ہو گیا  ہے، اب لگتا ہے کہ ڈیزائنر بھی ان کا ایک ہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی خبر ۔۔کورونا علاج کی گولی تیار۔۔ حاملہ نہ کھائیں