بڑی خبر ۔۔کورونا علاج کی گولی تیار۔۔ حاملہ نہ کھائیں

Dec 01, 2021 | 18:15:PM
کورونا ، علاج گولیاں،
کیپشن: کورونا کے علاج کیلئے گولیاں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے محکمہ صحت کے ایک پینل نے  کرونا وائرس کے علاج کے لئے بنائی جانے والی گولی کو منظور کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

العریبہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے ماہرین کے ایک پینل نےمرک فارماسوٹیکل کمپنی کی گولی کے فوائد اور نقصانات پر بحث کے بعد اس گولی کے حق میں 10 کے مقابلے میں 13 ووٹوں سے سفارش پیش کر دی۔ اس گولی کو حاملہ خواتین کے استعمال کے لئے مضر قرار دیا گیا ہے جس کے لئے سفارشات پیش کی گئی ہیں۔امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ انتظامیہ اس پینل کی سفارشات پر عمل کرنے کی پابند نہیں ہے مگر قوی امکان یہی ہے کہ امریکی ڈرگ اتھارٹی اور محکمہ صحت خصوصی ہدایات کے ساتھ رواں سال کے آخر تک اس گولی کے استعمال کی منظوری دے دیں گے۔مرک فارماسوٹیکل کمپنی کے مطابق اس گولی کو کرونا وائرس کے نئے تغیر 'اومیکرون' کے مقابل میں آزمایا نہیں گیا مگر اس سے کرونا کی دیگر اقسام سے کسی حد تک بچائو ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر کی ٹینک پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل۔۔کس کی نقل کی۔۔؟

امریکی پینل نے اس سفارش سے قبل اپنی ملاقات میں گولی کے ممکنہ اثرات پر گھنٹوں بحث کی۔ گولی سے علاج کے حامی ماہرین کے مطابق اس گولی کو حاملہ خواتین استعمال نہ کریں اور ڈرگ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ دوائی کو خاص ہدایات کے ساتھ جاری کریں۔پینل نے گولی کو ان بالغ افراد کے لئے تجویز کرنے کا مشورہ جنہیں کرونا وائرس کے کم اور درمیانے درجے خطرات کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ بزرگ افراد، موٹاپا اور دمے کے مریضوں کے لئے بھی اس دوائی کو فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔ اکثر ماہرین کے مطابق اس دوائی کو غیر ویکسین شدہ افراد کو تجویز نہیں کیا جانا چاہیے کیونکہ دوائی کے ٹرائل کے دوران ان افراد کو تحقیق میں شامل نہیں کیا گیا۔  گولی کی ان پر افادیت یا نقصان کا فی الوقت کوئی اندازہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جنت مرزاکو اجنبی شخص نے سرعام پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل