جنت مرزاکو اجنبی شخص نے سرعام پرپوز کردیا، ویڈیو وائرل

Dec 01, 2021 | 17:54:PM
جنت مرزا، اجنبی، پرپوز،ویڈیو، وائرل
کیپشن: جنت مرزا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کو اجنبی شخص نے سرعام پرپوز کر دیا گیا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنت مرزا ٹک ٹاک کے بعد انسٹاگرام پر بھی چھاگئیں۔سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو بڑی تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں جنت مرزا نے سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جس میں وہ بہت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دسمبر کے پہلے دن شاندار تحفہ۔۔ پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جنگ مرزا سامنے سے آ رہی ہیں کہ اچانک ایک شخص جس کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ٹک ٹاکر کے سامنے اپنی بند مٹھی کر دیتا ہے جنت مرزا اس شخص کی مٹھی پر اپنا ہاتھ مارتی ہیں، جب وہ شخص اپنی مٹھی کھولتا ہے تو اس میں انگوٹھی ہوتی ہے جنت مرزا مسکرا تے ہوئے اپنے ہاتھ میں پہنی انگوٹھی دکھا دیتی ہیںجس میں پہلے سے ایک انگوٹھی ہے۔ویڈیوکو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بڑی کامیابی۔اومی کرون سے بچاؤ کا حل نکال لیا