عالیہ بھٹ کو شکست۔۔کترینہ نے شادی سے قبل بڑا سرپرائز دیدیا

Dec 01, 2021 | 13:02:PM
کترینہ کیف نے عالیہ بھٹ کو شکست دیدی
کیپشن: کترینہ عالیہ بھٹ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار کترینہ کیف نے اپنی شادی سے قبل اداکارہ عالیہ بھٹ کو سوشل میڈیا مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود کترینہ کیف کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔کترینہ کیف کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  57.4 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جبکہ عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام اکائونٹ پر فالوورز کی تعداد57.1 ملین ہے۔جس کے بعد وہ عالیہ بھٹ کو باآسانی شکست دینے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کمر پر ہاتھ کیوں رکھا۔۔ہم کولیگ ہیں۔ دوست نہیں۔۔ انوشے اشرف برہم

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں کترینہ کیف عالیہ سے کم مقبول تھیں جب ان کے انسٹاگرام پر 46 ملین فالوورز تھے۔

 کترینہ کیف کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ اُس وقت دیکھا گیا جب اُن کی وکی کوشل کے ساتھ شادی کی خبریں منظرِ عام پر آئیں۔کترینہ کیف کے انسٹاگرام کی جانب سے نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 479 کو فالو کیا ہے جبکہ اُنہوں نے اب تک 944 پوسٹس کی ہیں۔

 یاد رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی مہندی اور سنگیت کی رسمیں 7 اور 8 دسمبر کو طے پائی ہیں جبکہ شادی 9 دسمبر کو ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میاں بیوی ایک ساتھ کیوں نہیں۔۔ سجل علی نے اہم بات بتا دی