میاں بیوی ایک ساتھ کیوں نہیں۔۔ سجل علی نے اہم بات بتا دی

Nov 30, 2021 | 16:07:PM
میاں بیوی علیحدہ کیوں ہیں سجل علی نے وجہ بتا دی
کیپشن: سجل علی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری  کی باصلاحیت اداکارہ سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ نہ ہونے کی وجہ بتا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ سچل علی آج کل اپنی آنے والی فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں، سجل علی اور ساتھی  اداکار بلال عباس کئی جگہوں پر ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں جبکہ اِن دنوں احد رضا میر ایک بار بھی سجل علی کے ساتھ فلم کے پریمیئر میں نظر نہیں آئے اور نہ ہی اُن کی فلم سے متعلق کوئی بیان دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل کے وارنٹ جاری

 اداکاراحد رضا میر اور سجل علی کے ایک ساتھ نظر نہ آنے کے سبب مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، جس کی اب خود سجل علی نے وضاحت دی ہے۔


 اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ ’احد رضا میر آج کل ملک سے باہر ہیں اور اپنے کام میں مصروف ہیں، اسی لئے اُن کی فلم کی تشہیر کے دوران احد رضا میر اور وہ ایک ساتھ نظر نہیں آ رہے۔‘

یہ بھی پڑھیں: کمر پر ہاتھ کیوں رکھا۔۔ہم کولیگز ہیں دوست نہیں۔۔ انوشے اشرف برہم